آغاخان جمخانہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کایکم رمضان سے آغاز

آغاخان جمخانہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کایکم رمضان سے آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (یو این پی)آغا خان جمخانہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ یکم رمضان سے شروع ہورہا ہے جس کا اعلان آغا خان جمخانہ کے کانفرنس ہال میں ڈرا کے اجراء کے موقع پر کیا گیا۔ ایونٹ میں کراچی کی 10جبکہ لاہو ر اور فیصل آباد کی ایک ،ایک ٹیم شرکت کرے گی۔دفاعی چیمپئن ڈالر ایسٹ کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔آغا خان جمخانہ کے پریذیڈنٹ عبدالسلطان خیمانی جو ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں ڈراز کے اجراء کی تقریب کی سربراہی کی۔ سیکریٹری عبدالخالق پاسانی، سینئر ممبر فنانس الامین تریانی، کرکٹ کنوینر میر افضل بیگ، ٹیسٹ امپائر ریاض الدین، ممبر آرگنائزنگ کمیٹی حامد علی خان ، عرفان سورانی، ٹیسٹ اسکورر سید عمران علی، میڈیا منیجرمحمد نظام و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈراز کا اجراء شریک ٹیموں کے نمائندگان کی موجود گی میں کیاگیا۔گروپ اے میں ڈالر ایسٹ، ایکمی ٹیکنالوجیز، ایمرجنگ اکیڈمی، زی اسٹیٹ، جعفر برادرز، گروپ بی میں سعید اجمل انٹرنیشنل اکیڈمی، ٹپال سی سی، عمر سی سی، شمیل سی سی ، گروپ سی آغا خان جمخانہ، سونی ایسوسی ایٹس ، آغا اسٹیل اور قاسمی سی سی پر مشتمل ہے۔