ڈیجیٹل میڈیا نے انقلاب برپا کر دیا، صحافت سے منسلک ہر شخص بھرپور فائدہ اٹھائے: مجیب الرحمٰن شامی

ڈیجیٹل میڈیا نے انقلاب برپا کر دیا، صحافت سے منسلک ہر شخص بھرپور فائدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے ڈیجیٹل میڈیا نے دنیا ئے ابلا غیات میں انقلاب بر پا کر دیا ہے ،سوشل میڈیا کی بدولت دنیاسمٹ کرموبائل فو ن میں سماگئی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے صحافت سے منسلک ہر شخض ان انقلابی تبدیلیوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور آن لائن جر نلزم کے جدید تقاضوں کو استعمال میں لا کرچشم زدن میں اپنا پیغام کروڑوں افراد تک پہنچایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام بیوروز کے نمائندگان اور ہیڈ آفس کے سٹاف رپورٹرز کی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا ۔پاکستان فور م میں منعقدہ اس ورکشاپ کا اہتمام پاکستان آن لائن کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں شرکاء کو آن لائن سروسز کے مختلف امور کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی ، پاکستان آن لائن اور ویب چینل کے سر براہ عثمان مجیب شامی اور گروپ ایڈیٹر کوارڈینیشن ایثار رانا نے بھی خطاب کیا ۔ ریذیڈنٹ ایڈیٹر نعیم مصطفی نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے پاکستان آن لائن کے وقاص احمد ، کاشف شکیل ، یاسر شامی اور محمد کامران نے ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاکو پیکج ڈاکو مینٹری کی تیاری ، ویڈیو اپ لو ڈنگ ، لو گو کے استعما ل سمیت آن لائن لائیو انٹرویوکے مختلف امور سے آگاہ کیا گیا۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ٹیکنیکل سیشن میں شر کاء نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا اور آن لائن جر نلزم کے حوالے سے مختلف سوالات پو چھے ۔ عمر مجیب شامی اور عثمان مجیب شامی نے بتایا کہ پاکستان کی آن لائن ویب سائیٹ دنیائے صحافت میں منفرد طرز کی حامل ہے جس کے ویوئرز اور یوزرز کی یومیہ تعداد ایک ملین سے زائد ہے اردو کی کوئی بھی ویب سائیٹ اس کے ہم پلہ نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ روزنامہ پاکستان سے منسلک ہمارا ہر سٹاف ممبر ایونٹس کی کوریج ، انٹرویو، سروے رپورٹس ، انویسٹی گیشن سٹوریزاور عوامی دلچسپی کی انوکھی خبروں کی جدید تقاضوں کے مطابق کوریج کر سکتا ہے ہم ایک مربو ط نظام کے تحت اپنے براہ راست اور بالواسطہ سٹاف ممبران کو آن لائن سسٹم سے جوڑ رہے ہیں اور ہمارا یہ نظام تمام ابلاغی اداروں سے یکسر مختلف اور منفرد ہو گا ۔واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ہمارے تمام نمائندگان اور سٹا ف رپورٹرز ایک لڑی میں پرو دیے جائیں گے ۔روزنامہ پاکستان کے بیورو چیفس اور نمائندگان کی تربیتی ورکشاپ کے دوسرے سیشن میں ایڈیٹر رپورٹنگ سعیدچودھری اور ایڈ منسٹریٹرجمیل قیصر نے کوریج اور بزنس کے حوالے سے بریفنگ دی اور تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا کو مجوزہ ایڈیشن کا ماڈل بھی دکھایا گیا جس میں انہوں نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا۔ورکشاپ کے اختتام پر ایڈیٹر عمر شامی نے شرکاء میں ٹر یننگ سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیے ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ورکشاپ کے مندوبین میں شبیر حسین مغل ، مرزا نعیم الرحمن ، محمد خورشید انور ، شیخ محمد حسین ، سجاد اختر سندھو ، حامد حسین بھٹی ، خرم عمران ، عثمان شفیق ، ریاض احمد ، حافظ عاطف سعید ، اسلم مغل ، بشارت نور مغل ، محمد خان ، جاوید اقبال ، اسد اقبال ، افضل افتخار ، حافظ عمران انور ، حسن عباس زید ی ، یو نس باٹھ ، کامران مغل ، عامر محمو د بٹ ، ارشد محمو د گھمن اور دیبامرزا شامل تھے اس موقع پر روزنامہ پاکستان کے ایڈمنسٹریٹر جمیل قیصر ، ڈائریکٹر آپریشنز اشفاق رؤ ف ، جی ایم بزنس جاوید امجد بھٹی اور ندیم احمد بھی موجود تھے ۔

مزید :

صفحہ آخر -