نیب کی کارروائی،ہاؤسنگ سیکٹر میں اربوں روپے کے فراڈ پرتین ملزم گرفتار

نیب کی کارروائی،ہاؤسنگ سیکٹر میں اربوں روپے کے فراڈ پرتین ملزم گرفتار

  



لاہور(خبر نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ہاؤسنگ سیکٹر میں اربوں روپے کے فراڈ پرفیروز پورسٹی انتظامیہ کے تینوں ملزمان نعیم احمد،ندیم احمد اور نظر محمد کو گرفتار کرلیا ۔ نیب لاہور کے مطابق ملزموں نے بغیر این او سی غیرقانونی طور پر2016 میں فیروز پور سٹی ہاؤسنگ سکیم لانچ کی۔ملزمان پر عوام کو پلاٹس بکنگ و فروخت کا جھانسہ دیتے ہوئے کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے آپس کی بھگت سے لگ بھگ 5000 غیرقانونی فائلیں فروخت کیں ان غیرقانونی فائلوں کی مالیت 2 سے 3 ارب روپے تھی جبکہ فیروز پور سٹی ہاؤسنگ سکیم تاحال ایل ڈی اے سے رجسٹرڈ نہیں۔ایل ڈی اے کی جانب سے مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے غیرقانونی ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا لیکن ملزمان نے پلاٹوں کی فروخت جاری رکھی۔ملزمان نے اس ضمن میں مبینہ طور پر عوام سے کروڑوں روپے دھوکہ دہی سے لوٹے۔نیب لاہور کی جانب سے 6 مئی کو اخبارات میں فیروز پور سٹی انتظامیہ کیخلاف اشتہارات بھی شائع کیے گئے۔نیب حکام کی جانب سے تینوں ملزموں کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے 31مئی تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔نیب لاہورہاؤسنگ سیکٹر میں ہونیوالے فراڈز کی ترجیحی بنیادوں پر تفتیش کر رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...