ادویات کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں، تحقیقات کیلئے نیب سے رجوع کریں

ادویات کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں، تحقیقات کیلئے نیب سے رجوع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ماں بچہ صحت پروگرام سمیت مختلف منصوبوں میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں اس حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکر ایسوسی ایشن نے تحقیقات کیلئے نیب سے رجوع کر لیا۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے حاضر سروس انتظامی افسران موجود ہونے کے باوجود ریٹائرڈ افسران کو بھاری تنخواہوں پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا۔ پانچ پانچ لاکھ روپے تنخواہ کے علاوہ ریٹائرڈ ماہانہ لاکھوں روپے کرایہ پر گاڑیاں بھی لے کر دی گئیں۔ ماں بچہ صحت پروگرام کیلئے ادویات انتہائی مہنگے داموں خریدی گئیں اور حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچانے کیلئے رورل ایمبولینس سروس کا ٹھیکہ بھی بہت زیادہ ریٹ پر دیا گیا۔ یہ ایمبو لینس سروس 33 روپے فی کلومیٹر پر سروس فراہم کر رہی ہے جبکہ ریسکیو 1122 یہی سروس چھ روپے فی کلومیٹر میں فراہم کر رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -