نابینا افراد ، پبلک ہیلتھ ملاز مین کے احتجاج سے ٹریفک معطل،شہری پریشان

نابینا افراد ، پبلک ہیلتھ ملاز مین کے احتجاج سے ٹریفک معطل،شہری پریشان

  



لاہور( کرائم رپورٹر ،خبر نگار) سول سیکرٹریٹ چوک پر پنجاب پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاجی دھرنا دوسرے روزبھی جاری رہا جس کے نتیجے میں گردو نواح کی سڑکوں پر ٹریفک بری طرح جام رہی اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دھرنے کے شرکاء نے دوسرے روز بھی اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی جاری رکھی ان کا مطالبہ تھا کہ چوبیس کنٹریکٹ ملازمین جو گزشتہ کئی کئی سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں ان کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے ۔دریں اثناروزگار فراہم کرنے اور حاصل شدہ وظیفہ کی رقم میں اضافہ کرنے کے مطالبے کیلئے نابینا افراد کا میٹرو بس ٹریک کلمہ چوک پر احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا جس کے باعث میٹرو بس ٹریک پر میٹرو بس جزوی طور پر معطل رہی مظاہرین نے اس موقع پر اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ جب تک پنجاب حکومت انہیں روزگار فراہم نہیں کر دیتی اور ان کا دیا جانے والا وظیفہ پندرہ سو روپے بڑھا کر پندرہ ہزار روپے تک نہیں کر دیا جاتا احتجا ج جاری رہے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...