رمضان المبارک کے پیش نظر فوڈ اتھارٹی کے نئے اوقات کار

رمضان المبارک کے پیش نظر فوڈ اتھارٹی کے نئے اوقات کار

  



لاہور(کامرس رپورٹر) رمضان المبارک کے پیش نظر فوڈ اتھارٹی کے نئے اوقات کار اور آپریشنز کا لائحہ عمل جاری کر دیا گیا ہے۔حکومتی احکامات اور چیف سیکرٹری آفس سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے دفتری اوقات کار آٹھ کی بجائے چھ گھنٹے کے کر دیئے گئے۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس اور تمام ضلعی دفاتر صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک کھلے رہیں گے۔رمضان المبارک میں ڈیلی آپریشن ٹیموں کی تعداد دو بڑھا کر تین کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سہری اور افطاری کے وقت چیکنگ کے لیے سپیشل آپریشنل ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ تمام آپریشن ٹیمیں آٹھ آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔ میٹ اور ڈیری سیفٹی ٹیمیں بھی رمضان المبارک میں تین شفٹوں میں کام کریں گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تمام ٹیموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ ویجلنس ٹیموں کو رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...