محکمہ بہبود آبادی کے زیرِ اہتمام بڑھتی آبادی کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس

محکمہ بہبود آبادی کے زیرِ اہتمام بڑھتی آبادی کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے ...

  



لاہور(پ ر) محکمہ بہبود آبادی کے زیرِ اہتمام PILAC میں بڑھتی آبادی کے مسائل کے کو اجاگر کرنے کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات،پاپولیشن ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ،سول سوسائٹی اور صحافی برادران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض محمد اختر بھٹی (ڈپٹی ڈائریکٹر ،IEC ) نے سر انجام دیے جبکہ واصف ناگی مہمان خصوصی تھے۔تلاوت کلام پاک کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر زبیدہ ریاض نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ اکرم سومرو( اسسٹنٹ پروفیسر ،کمیونیکیشن سٹڈیزنے بڑھتی آبادی کے مسائل اجاگرکرنے میں ماہرینِ ابلاغیات کے کردار پر روشنی ڈالی ۔اس کے بعد حامد ولید نے بڑھتی آبادی کے سماجی و معاشی اثرات بیان کئے۔تقریب سے ڈاکٹر فائزہ لطیف ،اکٹر صغریٰ صدف ودیگر نے خطاب کیا۔

آخر میں مہمان خصوصی جناب واصف ناگی صاحب (سینئر صحافی/ انچارج جنگ فورم،ڈیلی جنگ)نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے بڑھتی آبادی کے مسائل اور ان کے حل کیلئے حکومت کی توجہ اس جانب دلائی اور اس بات کا اعادہ کیا علماء کرام، سول سوسائٹی اور عوام کو مل کر بڑھتی آبادی اور اس کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کی ضرورت ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...