پورا ملک نوازشریف کے بیان پر ان کے خلاف سرا پا احتجاج ہے،صفد ر بٹ

پورا ملک نوازشریف کے بیان پر ان کے خلاف سرا پا احتجاج ہے،صفد ر بٹ

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر بٹ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔ پورا ملک نوازشریف کے بیان پر ان کے خلاف سرا پا احتجاج ہے ۔نواز شریف سے اپنا بیان واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہیں گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں صفدر بٹ نے کہا کہ نوازشریف اقتدار چھن جانے اور بادشاہ بننے میں ناکامی پر حواس کھو بیٹھے ہیں گمراہ کن اور حقائق کے منافی اس بیان سے پاکستان جو کہ بین الاقوامی سطح پر پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے مزید مشکلات کا شکار ہو جائیگا ۔

یہ بیان محض بھارت کو خوش کرنے کے لئے دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کے اتحادی مولا نا فضل الرحمن بھی بول اٹھے ہیں انہوں نے بھی کہہ دیا ہے کہ حساس مو ضوع پر غیر ذمہ دار انہ بیان نہیں دینا چاہیے ۔ ملکی سلامتی کے خلاف باتیں کرنے والے نوازشریف کس منہ سے عوامی جلسے کر رہے ہیں ۔ عوام کو اب دھوکہ نہیں دیا جا سکتا وہ حکمرانوں کے اصل چہرے پہچان چکے ہیں ۔ ملکی سلامتی پر سیاست کرنے والوں کو عوام نظر انداز کر دیں گے ۔ آئندہ انتخابات میں عوام پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے اور ملک کیلئے سیکورٹی رسک نوازشریف کو مسترد کر دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4