طبقاتی مذہبی و تعلیمی نظام نے سماج کو تقسیم کر رکھا ہے، مفتی عبد الخالق آزاد رائپوری

طبقاتی مذہبی و تعلیمی نظام نے سماج کو تقسیم کر رکھا ہے، مفتی عبد الخالق آزاد ...

  



لاہور (پ ر) ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کے ڈائریکٹر جنرل مفتی عبد الخالق آزاد رائپوری نے کہا ہے کہ سامراج نے مسلمانوں کی اجتماعیت کو توڑنے کے لیے فرقہ واریت کی سرپرستی کی، اْنہوں نے کہا ہے کہ صحیح مرکز وہی ہے جو درست نظریہ اور عمل صالح کا نمائندہ اور اس کی تعلیم دین کے جامع تصور شریعت، طریقت اور اجتماعیت پر مبنی ہو۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے تنظیم فکر ولی اللہی اور ادارہ رحیمیہ کے بانی شاہ سعید احمد رائپوری رحمتہ اللہ علیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی عبد الخالق آزاد نے عصر حاضر میں ولی اللہی فکر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شاہ ولی اللہ کا نظریہ معاشی خوشحالی اور عدل و امن کا نظریہ ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور خلافت راشدہ کے تعامل پرمبنی ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پرفرقہ واریت، تعلیم کے نام پر طبقاتی ذھنیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ نوآبادیاتی دور میں تعلیم، سیاست اور معیشت کو غلام بنایا گیا جس سے آج بھی پاکستان دوچار ہے۔ مفتی عبد الخالق آزاد کا کہنا تھا کہ سامراجی فکر کے مقابلے پر قومی دینی فکر و فلسفہ متعین کر کے ملکی ترقی ممکن ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ شاہ سعید احمد رائپوری کا بنیادی کارنامہ یہ ہے کہ مولانا سندھی کے بیان کردہ ولی اللہی فلسفہ و فکر کو زندہ کیا۔ اپنے خطاب میں اْنہوں نے کہا کہ مغرب کا معاشی استحصالی فلسفہ آج ہمیں غلام بنائے ہوئے ہے، نوجوان میں آلہ کارسسٹم کے ذریعے سے جدید طرز کے غلام پیدا کیے جارہے ہیں۔ اْنہوں نے زور دیا کہ تقدیر کے نام پر ظلم کے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف شعور پیدا کرنا ہوگا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم فکر ولی اللہی پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سعید الرحمن اعوان نے کہا کہ انگریز نے دین و دنیاوی تعلیم کا جو فرق پیدا کیا شاہ سعید احمد رائپوری نے نوجوانوں میں اس خلیج کو ختم کرنے کیلئیکالج و مدارس کے نوجوانوں کی تنظیم قائم کی اور یہاں کے نوجوانوں کو فرسودہ مذہبی و سیاسی جماعتوں کی آلہ کاری سے بچانیکا شعور دیا۔ اْنہوں نے کہا کہ 1920ء سے عدم تشدد ولی اللھی تحریک کی پہچان ہے،تشدد کا راستہ اپنانے والوں کا ولی اللہی تحریک اور شیخ الہند کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔ اْنہوں نے ادارہ رحیمیہ کے السعید بلاک کی تکمیل پر مبارکبار پیش کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیمولانامفتی عبد المتین نعمانی، مولانا مفتی مختار حسن اورڈاکٹر لیاقت علی شاہ معصومی نے حضرت شاہ سعید احمد رائے پوری رح کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی پاکیستان میں خدمات پر روشنی ڈالی۔ قومی کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...