لیسکو ایمپلائز یونین کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

لیسکو ایمپلائز یونین کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) لیسکو ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر ایس ڈی ثاقب نے کہا ہے کہ ملازمین کو غیر معیاری ٹی اینڈ پی کی فراہمی سے پیش آنے والے حادثات کانوٹس لیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے ملازمین کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملازمین سے ڈیوٹی8گھنٹے، اضافی ڈیوٹی پر اوور ٹائم ، ڈیلی اوور ٹائم شیٹ پر افسر دستخط نہیں کریگا تو اگلے دن سے اضافی ڈیوٹی نہیں کرینگے۔ ٹی اے ، آف ڈے، اوور ٹائم ، موبائل الاؤنس 5ہزار روپے، ہاؤس ایکوزیشن بغیر کسی کٹوتی ہر اگلے ماہ کی تنخواہ کے ساتھ دیا جائے۔ میٹر فاصلہ 5/6فٹ سے زائد ہونے کی صورت میں میٹر ریڈر کو بھی 5ہزار ڈینجر الاؤنس دیا جائے۔اس موقع پر احسان چوہدری سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بکٹ گاڑیوں ، سیرز لفٹ اور معیاری ٹی اینڈ پی کی عدم فراہمی کانوٹس لیا جائے۔
میاں طارق چیئرمین لیسکو نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیٹل حادثے پر ایک کروڑ روپے ، موت یا معذوری(مکمل علاج) پر کاغذات میں 60سال عمر پر ہونے تک پوری تنخواہ معہ سہولیات فراہم کی جائے۔
احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے یحییٰ گجر، نواز چغتائی ، اشفاق شاہ ، محمد اسلم ،ساجد نواز، محمد یعقوب،ملک ولایت ودیگر نے بھی خطاب کیا احتجاجی دھرنے میں اعلان کیا گیا کہ اگر انتظامیہ نے ہمارے مطالبات تسلیم کرنے میں کوتاہی یا تاخیر کی اور مزدوروں کے ساتھ بلیک میلنگ ، استحصال کا رویہ ختم نہ کیا اور قانون کی عمل داری بحال نہ کی تواحتجاجی دھرنے جاری رہیں گے۔