زکوٰۃ اکٹھی کرنے کے لیے شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال کا پہلا افطار ڈنرکل لا ہور میں ہوگا

زکوٰۃ اکٹھی کرنے کے لیے شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال کا پہلا افطار ڈنرکل لا ...

لاہور(پ ر) ہر سال کی طرح اس سال بھی شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب سے ہسپتال کے ڈونرز اور بہی خواہوں کے اعزاز میں چیریٹی افطار ڈنر ز کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلا افطار ڈنر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال لا ہور میں کل18مئی بروز جمعہ ہو گا جس کے مہمانِ خصوصی چئیر مین شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ، عمران خان ہوں گے۔ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے ممبران بورڈ آف گورنرزسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین اس افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت خانم ہسپتال ، ڈاکٹر فیصل سلطان حاضرین کو سال 2017میں ہسپتال کی کارکردگی کا جا ئزہ بھی پیش کریں گے۔ شوکت خانم ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے ہزاروں مریضوں میں سے 75سے 80فیصد مریضوں کو کینسر کے علاج کی مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جن کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات زکوٰۃ و عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔

مزید : کامرس