محکمہ لا ئیو سٹاک سند ھ کے افسران کی ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور میں ٹریننگ ختم

محکمہ لا ئیو سٹاک سند ھ کے افسران کی ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور میں ٹریننگ ختم

لاہور )کامرس رپورٹر( یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف تھر یو جنا لو جی اور ڈیپارٹمنٹ آف کلینیکل میڈیسن اینڈ سر جری نے مشتر کہ طور پر محکمہ لا ئیو سٹاک سند ھ سے آئے 20 ان سروس ویٹر نری افسران کی " چھو ٹے بڑے جا نورو ں/ مویشیو ں کی ریڈ یا لو جی اور ری پرو ڈکٹیو الٹرا سو نو گرا فی " تو لیدی معا ئنے کے استعمال کے مو ضو ع پر دو ہفتو ں سے جاری ٹر یننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس لا ہور میں کیا۔تقریب کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے ورکشاپ کے شر کا میں سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ایمرا ئٹس پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد، پروفیسر ڈاکٹرعارف خان، ڈاکٹر امجد ریا ض کے علاوہ بیس ویٹر نری افسران سمیت پروفیشنلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔قبل ازیں ٹر یننگ کے چیف آرگنا ئزر ڈاکٹر ایم عر فان الر حمن خان نے ڈاکٹر پا شا کوورکشاپ میں ہو نے والی عملی سر گرمیوں کے بارے میں تفصیلی آ گاہ کیا۔ اُس مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے مویشی پال کسا نو ں کو در پیش مسا ئل کے حل کے لیئے دور حا ضر کی جدید ایڈوا نس ٹیکنا لو جی کااستعمال کرنے پر زور دیا نیز سندھی ویٹر نری افسران کی عملی تر بیت کے لیئے ویٹرنری یونیورسٹی لا ہور کا انتخاب کرنے پر سند ھ لا ئیو سٹاک ڈیپا رٹمنٹ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔دو ہفتو ں پر محیط ٹریننگ کے دوران شر کا کو ریڈیا لو جی یونٹ کے استعمال اور جا نوروں کے تولیدی معا ئنے کے تشخیصی طریقہ کار میں الٹر سا ؤ نڈ مشین کس طر ح سے اپنا کام انجام دیتی ہے۔

کہ بارے میں عملی تر بیت بھی دی گئی۔

مزید : کامرس