چین کا جزیرہ صوبہ نئی گاڑیوں کی تعداد محدود کرے گا
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کا جزیرہ صوبہ ہائی نان رجسٹریشن کوٹہ مکمل کر کے نئی کاروں کی تعداد کو کنٹرول کریگا،یکم اگست سے نئی کاروں جو متوقع طور پر نئی توانائی والی ہوں گی کے لیے لائنسس پلیٹیں یا تو بولی یا لاٹری قسم کے نظام کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی ،اس کا اعلان صوبائی حکومت نے کیا ہے ،مخصوص کوٹے کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے ،نئی کاروں کی رجسٹریشن 31جولائی کے درمیان روک دی جائیگی۔ہائی نان گرین ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کے لیے 2030تک نئی توانائی کے ساتھ چلنے والی گاڑیاں اپنانے کا ارادہ رکھتا ہے ،اس جزیرے کی آبادی کی تعداد 9ملین نفوز سے زیادہ ہے اور گاڑیوں کی تعداد 1.18ملین ہے۔صوبہ رواں سال 10ہزار سے زائد ری چارجنگ پوسٹیں قائم کرنے اور مارکیٹ میں 5600نیو انرجی گاڑیاں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔