ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی دن آج منا یا جائے گا

ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی دن آج منا یا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی دن آج جمعرات کومنایا جائے گا۔ورلڈ ٹیلی کام ڈے کے موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اور بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں دور حاضر میں ٹیلی کام کی اہمیت و افادیت اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس و دیگر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ پی ٹی اے کے ذرائع نے بتا یا کہ اتھارٹی نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے ٹیلی کام صارفین کا معیار زندگی بہتر بنانے اور شہروں ، دیہی و دور دراز علاقوں کو خوشحال اور بہتر طور پر منظم بنانے کا عزم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ براڈ بینڈ اور سیلولر ڈیٹا سروسز کی بہتری کے لئے کوالٹی آف سروس پیر ا میٹرز کا اجراء ، اردو زبان میں پی ٹی اے کی ویب سائٹ کا آغاز، تعلیمی اداروں سے متعلق ایس ایم ایس پر مبنی انفارمیشن سسٹم کی وزارت تعلیم کو حوالگی ، ملک کے آئی سی ٹی سیکٹر کے فروغ کیلئے خصوصی پروگرامزکا اجراء پی ٹی اے کے اہم اقدامات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے ماضی و حال کی طرح مستقبل میں بھی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

مزید :

کامرس -