باٹا پاکستان کی میلان فیشن ویک میں شرکت

باٹا پاکستان کی میلان فیشن ویک میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)باٹا پاکستان لمیٹڈ نے میلان میں ہونے والے فیشن ویک میں شرکت کی۔ اس موقع پر باٹا پاکستان لمیٹڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر مایہ علی نے باٹا ریڈ لیبل کلیکشن کے ساتھ محفل میں شرکت کی۔ مایہ علی نے سنہری لفظوں میں باٹا کے آرام دہ شوزکی تصدیق کی۔ میلان فیشن ویک دنیا بھر میں فیشن کی سب سے بڑی تقریب تصور کی جاتی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال باٹا فیشن ویک بہت دلکش اور بہترین رہا۔ میلان میں پالاززو میزانوٹے فیشن اور ڈیزائن کے مرکز میں تبدیل ہو گیا، جہاں میوزیکل پرفارمنس‘ فیشن شوز اور بہت کچھ تھا۔اس اہم تقریب کا آغازمنفرد اہمیت کے حامل پالاززو میزانوٹے میں ہوا۔اس مقام پر موسیقی، ڈیزائن اور فنکاری کی روح کو محسوس کیا جا سکتا تھا۔اس پُر وقار تقریب میں باٹا نے اپنے برانڈ منشور بھی پیش کیا۔ اس پُروقار تقریب میں عالمی شہرت کے حامل افراد نے شرکت کی۔ یہ تمام تقریب آئی ایم اے پروڈکشن کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

مزید :

کامرس -