لاہوریوں میں بھکاریوں کی یلغار ، ٹریفک اشاروں اور پوش علاقوں میں ڈیرے ڈال لئے

لاہوریوں میں بھکاریوں کی یلغار ، ٹریفک اشاروں اور پوش علاقوں میں ڈیرے ڈال ...

لاہور(جاوید اقبال) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی شہر لاہور گداگروں کی آماجگاہ بن گیا ہے، بیکاریوں نے پوش علاقوں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں جبکہ ہسپتالوں، اہم شاہراہوں ٹریفک کے اشاروں اور بازاروں میں ہر طرف مانگنے والوں کی یلغار ہو گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں سڑکوں اور ٹریفک اشاروں اور یوٹرن پر مانگنے پر پابندی عائد ہے مگر بھکاریوں نے یہ پابندی ہوا میں اڑا دی ہے، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کو گداگروں نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھکاری خاندانوں سمیت زکواۃ اکٹھی کرنے کے لئے پوش علاقوں ڈیفنس، ماڈل ٹاؤن کینٹ ،گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں جمع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گداگروں کے روپ میں نوسر باز دھوکہ باز بھی شہر میں داخل ہو گئے ہیں جو گلی محلوں میں گھس کر وارداتیں بھی کرنا شروع ہو گئے ہیں اس حوالے سے ’’ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ اہم شاہراؤں اور سڑکوں پر ٹریفک اشاروں پر بھیک مانگنے پر پابندی ہے سی سی پی اوکومراسلہ بھجوایا جا رہا ہے کہ وہ گداگروں سے شہر کو پاک کرائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1