ٹرک اڈہ کی ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 4رکنی کمیٹی قائم

ٹرک اڈہ کی ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 4رکنی کمیٹی قائم

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید کی زیر صدات ٹرک اڈہ ڈسپنسری کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا۔اجلاس میں ڈی او لاری اڈہ شاہد کلیانی، اے سی(سٹی) عبداللہ خرم نیازی، ڈی ڈی او (ہیلتھ)اور ٹرک اڈہ یونین کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلا میں ٹرک اڈہ پر ڈسپنسری کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے کنوینرڈی او لاری اڈہ شاہد کلیانی ہو نگے۔ ممبران میں اے سی(سٹی) ، ڈی ڈی او(ہیلتھ) اور ٹرک اڈہ کا ایک نمائندہ ہوگا۔کمیٹی ڈسپنسری کے حوالے سے رپورٹ ڈی سی لاہور کو ارسال کریں گی۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ڈسپنسری کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیں گے۔

کمیٹی قائم

مزید : میٹروپولیٹن 1