حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کرے،سونیا خان

حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کرے،سونیا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نیازی نے کہا ہے کہ عوام کو رنگ برنگی بسوں یا پھر رنگ برنگی ٹرینوں کی نہیں بلکہ تعلیم صحت اور روز گار کی ضرورت ہے جو حکومت انہیں مہیا نہیں کررہی ہے عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے لیکن عام آدمی کی ھالت کو سدھارنا حکومتی ترجیحات میں تو جیسے شامل ہی نہیں ۔وہ پارٹی آفس میں میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔سونیا خان کا کہنا تھا کہ عوام کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی ریلیف ملا ہے باقی حکومتوں نے تو غریب کے نام کی سیاست ضرور کی ہے مگر غریب آدمی کے لئے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا ۔انہوں نے کہا اس وقت لوگ مہنگائی بے روز گاری کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں بے جا ٹیکسوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویسے تو حکومت قدم قدم پر ہر آدمی سے کسی نہ کسی مد میں ٹیکس وصول کررہی ہے لیکن عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے عوام کو ریلیف نہ دینا انتہائی افسوسناک بات ہے ۔