مسلم لیگ(ن) کی مزید وکٹیں بھی گرنے والی ہیں،عاطف چودھری

مسلم لیگ(ن) کی مزید وکٹیں بھی گرنے والی ہیں،عاطف چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما عاطف چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف جب بھی احمقانہ بات کرتے ہیں ان کے وزراء صفائیاں دینا شروع کردیتے ہیں۔ نوازشریف کا بیان بالکل کلیئر ہے۔ مسلم لیگ (ن) اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، مسلم لیگ (ن) والے اپنی پارٹی میں مزید دراڑیں ڈال رہے ہیں اور پاکستانی اداروں پر تنقید کررہے ہیں۔ نیوز لیکس کے معاملے پر بھی ان سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ن لیگ کی مزید وکٹیں گرنے والی ہیں ، اب نا اہل شریف خاندان کے ساتھ کوئی بھی نہیں چل سکتا ۔

عاطف چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...