نامکمل اورنج ٹرین کا افتتاح قوم کے ساتھ مذاق ہے،کامران سیف

نامکمل اورنج ٹرین کا افتتاح قوم کے ساتھ مذاق ہے،کامران سیف

  



لاہور(پ ر) مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ نامکمل میگا پراجیکٹ اورنج لائن ٹرین کا افتتاح قوم سے مذاق ہے ۔اورنج لائن کا آدھے سے زیادہ روٹ لکشمی چوک سے لیکر آخری سٹاپ تک نامکمل ہے اور اورنج لائن ٹرین روٹ سے ملحقہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں اور عوام روزانہ حادثات کا شکار اور ٹریفک جام کے مسائل سے دوچار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ اربوں روپے خرچ کے باوجود اورنج لائن ٹرین ماہ جون تک بھی فعال نہیں ہوگی تو اس سے ہزاروں لاکھوں افرادکس طرح فائدہ اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اورنج لائن ٹرین کی بجائے بجلی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو تکالیف میں مبتلا کردیا ہے۔6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرنے والے اپنے5سالہ دور حکومت مکمل کرنے والے ہیں چند یوم باقی ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ پہلے سے زیادہ ہورہی ہے نگران دور میں لوڈ شیڈنگ بد سے بدترین ہوجائے گی کیونکہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے400ارب سے تجاوز کرچکے ہیں جن کی ادائیگی آنے والی حکومتیں بھی کرنے سے قاصر ہونگی اور عوام لوڈشیڈنگ کا عذ اب بھگتیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1