نوازشریف سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں،محبو ب ارشاد

نوازشریف سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں،محبو ب ارشاد

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و سابقہ ناظم یوسی رحمت پورہ محبوب ارشاد نے کہا ہے کہ سابق نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے حالیہ بیانات کی وجہ سے ملکی سکیورٹی کے لئے ایک رسک بن چکے ہیں وہ اپنے بیانات سے غیرملکی قوتوں کو خوش کر رہے ہیں اور وہ ملک دشمنی میں تمام حدوں کو پار کر چکے ہیں ان کے خلاف فوری غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ ملک و ملت کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت کے لیے بھی’’پریشانیہ‘‘ بن چکاہے اور خود ان کے بھائی شہبازشریف اور وزیراعظم خاقان عباسی بھی ان کے بیانیہ سے متفق نہیں ہیں سابق وزیراعظم بھارت کو خوش کرنے کے لیے ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1