پی پی 167کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بنا دوں گا،شیخ عرفان

پی پی 167کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بنا دوں گا،شیخ عرفان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ کو صوبائی حلقہ پی پی 167کا صدر منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے دلی مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس حلقے کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بنانے کی پوری کوشش کریں گے جس طرح سے انہوں نے پہلے بھی بطور پارٹی کارکن اور ایک سنیئر جیالے کے طور پر کام کیا ہے ۔شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے پارٹی قیادت آصف علی زرداری ‘ بلاول بھٹو زرداری ‘ قمر زمان کائرہ اور لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور زون کو ایک بہترین زون بنانے کی کوشش کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...