ادویات کے 20مقدمات ڈرگ کو رٹ بھجوانے کا فیصلہ ، متعدد میڈیکل سٹوروں کے لائسنس منسوخ

ادویات کے 20مقدمات ڈرگ کو رٹ بھجوانے کا فیصلہ ، متعدد میڈیکل سٹوروں کے لائسنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا186واں اجلاس پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ کے آفس جوہرٹاؤن میں ہوا ،جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی ۔اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں چیف ڈرگزکنٹرولرپنجاب محمدمنورحیات، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈعابدسعید بیگ،پروفیسر ریٹائرڈڈاکٹر محبوب ربانی (پرنسپل جنوبی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، ملتان ) ، پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر( پروفیسر آف فارمیسی، یونیورسٹی آف سرگودہا)، پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد( پروفیسر آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) , پروفیسر ڈاکٹرذجاجہ ظہیر(پروفیسر آف فارماکالوجی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور)اور پروفیسر ڈاکٹرشہناز اختر (پروفیسر آف فارماکالوجی،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور) شامل تھیں۔ میٹنگ میں ادویات کے کل 71کیسوں پر کارروائی کی گئی اور15ری ٹیسٹنگ کی اپیل کو زیرِغور لایا گیا ۔کل کارروائی شدہ کیسوں میں سے 20کیس ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا 18کیسزمیں مقدمات درج کروانے کی اجازت ،06 میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی ۔جبکہ 13کیسزکوخارج کرتے ہوئے 14کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی۔کل غورکردہ کیسزمیں ریگولر نوعیت کے 54کیس ، N.I.H سٹینڈرڈ کے 08 ،نظرثانی کی درخواست کے 06 اورنگرانی پیٹیشن کے03کیس شامل تھے۔دوسری جانب پنجاب لائسنسنگ اتھارٹی نے ڈرگز رول 21کی خلاف ورزی کر نے پر متعدد میڈیکل سٹورز کے لائسنسز منسوخ کرتے ہوئے متعلقہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اور ڈرگ انسپکٹرز کو ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔تنسیخ شدہ لائسنسز سیف الدین میڈیکل سٹور فیصل آباد، علی میڈیکل سٹور ٹوبہ ٹیک سنگھ، عبدالغنی میڈیسن کمپنی لاہور،لاثانی فیضِ عام گوجرانوالہ اور عارف میڈیکل سٹور دنیاپور کے ہیں کے ہیں۔