تحریک انصاف کا نوازشریف کے خلافپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

تحریک انصاف کا نوازشریف کے خلافپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے باہر نواز شریف کے ملک دشمن مخالف بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، نواز شریف کے خلاف شدیدنعرے بازی کی اور مودی کا جویار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے ۔ اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے کارکنان اور میڈیا کے نمائند وں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف بھارت اور مودی کی زبان بول رہے ہیں ان کے خلاف ملک سے غداری کامقدمہ درج کیا جائے اور فوری گرفتارکیاجائے ۔رہنماؤں نے کہاکہ نواز شریف پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں اور دنیا میں ملکی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ایسا شخص ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، نواز شریف کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے ، نواز شریف نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا اور کشمیریوں کی کمر میں چھوڑا گھونپا ہے ، نااہل اور عدالت سے تصدیق شدہ جھوٹے نواز شریف کی باتوں کو کوئی سنجیدگی سے نہ لے۔ اس موقع ایم پی ایز شعیب صدیقی ، شنیلاروت ، نوشین حامدمعراج ، سعدیہ سہیل، مسرت جمشید چیمہ، ولید اقبال ، شبیر سیال ، فیاض بھٹی ، امجد خان ، عندلیب عباس ، رانا عبدالسمیع،عبدالکریم کلواڑ ، سید عدنان جمیل ، اشتیاق ملک ، فاروق شاہ ، راجہ عابد ، ندیم شاکر ، مہر نعیم اللہ تاج،علاؤالدین ، میاں اختر حسین ، میاں اوضی ،رخسانہ نوید ، سمیراعابد،عرفان عباسی ،نسیم زہرہ،آصف مقبول سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔