نوازشریف کے بیانات نے ہر فرد کو احتجاج پر مجبور کیا،نسیم زہرا

نوازشریف کے بیانات نے ہر فرد کو احتجاج پر مجبور کیا،نسیم زہرا

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ پاکستان مخالف قوتوں کا ایک مضبوط بیان بن کررہ گیا ہے ۔یہ بات تحریک انصاف کی نائب صدر و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے پر یس کلب کے باہر سابق وزیراعظم کے حالیہ بیانات پر ان کے خلاف مظاہرے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہر سچا پاکستانی میاں نواز شریف کے بیانات کی وجہ سے سراپا احتجاج ہے نواز شریف کرسی نہ ملنے کی وجہ سے اس قدر پریشان ہو چکے ہیں کہ اب انہیں اپنے اور پرائے کی تمیز بھی بھول چکی ہے اور وہ کرسی کے چکروں میں ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کررہے ہیں

نسیم زہراء

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...