عمران خان کی قیادت میں ملک کو اسلامی اور فلاحی ملک بنائیں گے،دلشاد اکبر

عمران خان کی قیادت میں ملک کو اسلامی اور فلاحی ملک بنائیں گے،دلشاد اکبر

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رہنما اور پی پی 163 سے امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری دلشاداکبر سدھو نے گزشتہ روزبھٹہ چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں اور اہل علاقہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔عشایئے میں کارکنوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پرچودھری دلشاد اکبر نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ایک نیا اسلامی اور فلاحی ملک بنائیں گے ۔ پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق بنانا ہی عمران خان کا نظریہ ہے۔دلشاد چودھری نے مزید کہا کہ جلد پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی جو پاکستانیوں کے لیے انقلابی اقدامات کرے گی۔قائد اعظم کے بعد عمران خان کی شکل میں ہمیں ایسی قیادت ملی ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔معززین علاقہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دلشاد چودھری کی جیت یقینی ہے۔ ان کو پی پی 163سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا جائے۔

دلشاد اکبر

مزید : میٹروپولیٹن 1