سیاست کے لئے ملک کو نقصان نہ پہنچایا جائے،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

سیاست کے لئے ملک کو نقصان نہ پہنچایا جائے،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیاسی کشمکش اور ذاتی مفادات کیلئے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے۔ پاکستان میں سیاسی جماعتوں اور اداروں میں تصادم ملک کیلئے تباہ کن ہے۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔خدارا ملک وقوم پر رحم کیا جائے۔ الیکشن 2018 ؁ء سے قبل دینی جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہے۔ نفاذ اسلام ،قومی وحدت ،ملکی سا لمیت اور دینی قوتوں کے اتحاد کی جو بھی کوشش ہوگی مرکزی علماء کونسل اس کی مکمل حمایت کرے گی۔ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کا قیام اور فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم قابل مذمت ہیں۔ عالم اسلام کو متحد ہوکر ظالم کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سعودی عرب کی وحدت وسا لمیت اور حرمین الشریفین کے تقدس کے ساتھ ساتھ سرزمین عرب کے دینی و تہذیبی ماحول کا تحفظ بھی بے حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی نے مرکزی جامع مسجد بلال گنج لاہور میں فلسطین کے حق میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور فلسطین میں اسرائیلی حکومت کے مظالم کو روکنے کیلئے عالم اسلام اور سلامتی کونسل کو ایکشن لینا ہوگا ۔ عالمی برادری ایکشن لے اور ان واقعات کی انکوائر ی کروائے۔ ظالم کیخلاف کارروائی کی جائے اور مظلوم کا ساتھ دیا جائے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نفاذ اسلام ،شرعی قوانین کے نفاذ اور ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐ کے متعلق قانون کی پاسداری کرنے والی جماعتوں اور افراد اور شخصیات کی الیکشن 2018ء میں حمایت کی جائے گی۔ پاکستان میں دینی جماعتوں کا اتحاد جو کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں بنا ہے اس اتحاد کے دینی جذبے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔مرکزی علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ 18مئی ’’یوم یکجہتی فلسطین ‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کی منتقلی اور فلسطینی عوام کا قتل عام اور مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کیخلاف جمعہ کے اجتماعات میں قرارداد مذمت پیش کی جائے گی

زاہد محمود قاسمی

مزید : میٹروپولیٹن 1