فرانس کی ایمبیسی کی طرفسے سٹیفن گیلارڈ کا دورہ کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ

فرانس کی ایمبیسی کی طرفسے سٹیفن گیلارڈ کا دورہ کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ

لاہور(پ ر)مسڑسٹیفن گیلارڈ نے فرانس کی ایمبیسی کی طرف سے گزشتہ روز پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر مسٹر سٹیفن نے ہسپتال کے سی ای او اور صدر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر سے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر سعید اختر نے معزز مہمان کو ہسپتال کی اب تک کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ التمش پرویز نے معزز مہمان کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا جبکہ آخر میں مسڑ سٹیفن نے ہسپتال کی شجر کاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے ہسپتال میں ایک پودا بھی لگایا اور ہسپتال کی کارکردگی پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

فرانس

مزید : میٹروپولیٹن 1