میاں نوازشریف کو ملکی مفادات سے کوئی سروکار نہیں،عبدالعلیم خان
لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف مس گائیڈڈ میزائل کی طرح خود کش مشن پر نکل پڑے ہیں،انہیں ملکی مفادات سے کوئی غرض نہیں اور وہ خود کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جانے کا بدلہ پوری قوم سے لینا چاہتے ہیں،اسی لئے کرپشن کیسز میں صفائی نہ دے پانے والے نااہل شخص نے ملک کی راہوں میں کانٹے بچھانے شروع کردیئے ہیں، عبدالعلیم خان نے مختلف اضلاع کے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طرف سے قومی سلامتی کونسل کے بیانیے کو مسترد کیا جانا انتہائی خطرناک ہے انہیں ہوش کے ناخن لینا چاہئیں اور اعلی عدالتوں کے بعد قومی اداروں پر عدم اعتماد کی روش اختیار نہیں کرنی چاہئے، عبدالعلیم خان نے کہاکہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ اور ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ جیسی دواؤں کے کارگر نہ ہونے پر نواز شریف نے ملک دشمنی پر مبنی زہریلا چورن بیچنا شروع کردیا ہے ، درباریوں کی جی حضوری کے عادی خاندان کی پوری کوشش ہے کہ اگر ان کی حکمرانی نہیں تو ملک کی ساکھ بھی باقی نہ رہے، پی ٹی آئی کرپٹ ٹولے کی ایک ایک حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے
علیم خان