محکمہ جنگلی حیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 3سب کمیٹیاں تشکیل

محکمہ جنگلی حیات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 3سب کمیٹیاں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر)محکمہ جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پرور ی کی عصر حاضر کے تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے تشکیل نو کیلئے 3 سب کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ،چیف کنزرویٹر فاریسٹ سنٹرل زون جنگلات ، ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری اورڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرزمحکمہ جنگلی حیات کی سب کمیٹی کے کنوینر ہونگے ۔اس امر کا فیصلہ ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالدعیاض خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں چیف کنزرو یٹر فاریسٹ سنٹرل زون اعجازحسین شیرازی ، ڈائریکٹر جنرل فشریز ڈاکٹرسکندر ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرزمحمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مدثر حسن کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف نے کہا کہ تینوں محکموں کے زیر اہتمام ہونیوالی ورکشاپس میں متعلقہ محکموں کی تشکیل نو کے حوالے سے ورکنگ گروپس کی پیش کی گئی تجاویز کے مالی ، انتظامی طور پر قابل عمل ہونے بارے از سرنو جائزہ لیکر ایک جامع رپورٹ تیارکی جائے تاکہ ان تجاویز پر عملدرآمد کیلئے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے منظوری لی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ تجاویز کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کاخیال رکھاجائے کہ یہ قانونی اورانتظامی امور کے متصادم نہیں ہونی چاہئیں۔خالد عیاض خان نے کمیٹی کے کنوینرزکو ہدایت کی کہ وہ اپنی تجاویز2ہفتے میں پیش کریں ۔محکمہ جنگلات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے ممبران میں چیف کنزرویٹر پلاننگ ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ، چیف کنزرویٹرسدرن زون ملتان اورچیف کنزر ویٹر ناردرن زون راولپنڈی شامل ہیں ، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ایڈمن ، ڈپٹی ڈائریکٹرفشریز پی اینڈ ڈی، سینئر اکانومسٹ فشریز ڈیپارٹمنٹ ماہی پروری کی کمیٹی کے ممبرز ہونگے ، محکمہ وائلڈلائف کیلئے تشکیل دی جانیوالی کمیٹی کے اراکین میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاہورریجن ، ڈائریکٹر لاہورچڑیاگھراور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف پلاننگ ہیڈ آفس شامل ہیں۔