نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،کیپٹن (ر) صفدر

نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ذہانت اور دانشمندی سے حکومت کی‘ نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ نواز شریف نے ذہانت اور دانشمندی سے حکومت کی۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ڈان لیکس میں پرویز رشید کی غلطی نہیں تھی تو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ ملک کو چلانے کے لئے پرویز رشید کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

مزید : علاقائی