افغانستان میں شدید بارشیں، سیلاب،34 افراد جاں بحق

افغانستان میں شدید بارشیں، سیلاب،34 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آن لائن)افغانستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی زد میں آ کر 34 افراد جاں بحق ہو گئے۔افغان نشریاتی ادارے کے مطابق بارشوں کیوجہ سے 11صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران تقریبا 250 مکان منہدم ہو گئے وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔سیلاب سے 600 سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو ئے ۔ متاثرہ علاقوں میں نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ضروری اشیاء کی تقسیم بھی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -