پاکستان نے سعودی حکومت سے مزید حج کوٹہ کی درخواست کر دی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے جاتے جاتے سعودی حکومت سے مزید حج کوٹہ کی درخواست کر دی،معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اپنے سعودی عرب کے مختصر دورے کے دوران جہاں وزرائے اوقاف کی کانفرنس میں شرکت کی اس موقع پر سعودی وزیر مذہبی امور سے ملاقات میں مزید حج کوٹہ دینے کی درخواست کی ،وفاقی وزیر نے سرکاری سکیم میں آنے والی پونے3 لاکھ درخواستوں کو بنیادبنایا کہ جو قرعہ اندازی سے رہ گئے ہیں ان کو اکامودیٹ کیا جا سکے،معلوم ہوا ہے کہ سعودی حکومت نے مزید حج کوٹہ کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا ،وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے مزید حج کوٹہ مانگنے کی درخواست کی تصدیق نہیں کی۔
درخواست