حج آپریشن2016،2017ء مکمل کرنیوالوں کو سرٹیفکیٹ،شیلڈز دی گئیں

حج آپریشن2016،2017ء مکمل کرنیوالوں کو سرٹیفکیٹ،شیلڈز دی گئیں

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2016,2017ء میں شاندار انداز میں حج آپریشن مکمل کرنے والے ذمہ داران کو 7ماہ بعد تحسین کے سرٹیفکیٹ اور شیلڈوں سے نوازادیا گیا،کمیٹی روم میں تقریب کا انعقاد ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،وزیر مملکت پیر سید امین الحسنات ،وفاقی سیکرٹری خالد مسعود چودھری نے حج 2016,2017ء میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فرید اللہ خٹک ،ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان،اظہر ہاشمی،محمدعظمت ،جمیل الرحمن،محمد ریاض،مجاب رضوی،چودھری غلام محمد،ڈائریکٹر حج اسلام آباد قاضی سمیع الرحمن سمیت دیگر ذمہ داران کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور سرٹیفکیٹ اور شیلڈوں سے نوازا،اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور میں گزارے ہوئے 5سال کو یادگار اور خوبصورت قرار دیا اور کہا کہ سب کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں ،چار کامیاب حج کروانے والے میرے ساتھی مبارک کے مستحق ہیں ،انہوں نے کہا میرا بس چلے تو میں ہر فرد کے لیے نقد انعام کا اعلان کروں جو میرے بس میں نہیں ہے وزارت کے تمام شعبوں کے ذمہ داران اور اہلکاروں کو شاباش دی ،وفاقی وزیر نے قوم کو سستا حج پیکج دینے کا کریڈٹ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو دیا اس تقریب میں وفاقی وزیر نے وفاقی سیکرٹری خالد مسعود چودھری اور وزیر مملکت پیر سید امین الحسنات کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی ،وفاقی سیکرٹری نے وفاقی وزیر کو بھی شیلڈ پیش کی ،پروگرام میں وزارت مذہبی امور کے تمام شعبوں کے ذمہ داران اور اہلکاروں نے بھر پور شرکت کی۔

مزید : علاقائی


loading...