ٹورز آپریٹرز کی حتمی فہرست شائع کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کیلئے وزارت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ٹورز آپریٹرز کی حتمی فہرست شائع کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کیلئے وزارت نے ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کے ٹورز اپریٹرز کی حتمی فہرست شائع کرنے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،15مئی تک لسٹ وزارت کی ویب سایٹ پر جاری کرنا تھی وزارت کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں RSMکی نمبرنگ کے خلاف آنے والی زیادہ شکایات کو بنیاد بنایا گیا ہے کہا گیا ہے کہ سارے نظام کو شفاف بنانے کے لیے فردََ فردََ ہر کمپنی کی شکایت کے ازالے کے لیے وقت درکار ہے ہر روز سماعت ہو رہی ہے 15مئی تک کام مکمل نہیں ہوا اس لیے مزید توسیع دی جائے وزارت کی درخواست پر آج فیصلہ آنا متوقع ہے۔

فہرست

مزید : علاقائی


loading...