56 کمپنیاں کیس، پنجاب حکومت کی جواب کیلئے مزید وقت کی استدعا مسترد

56 کمپنیاں کیس، پنجاب حکومت کی جواب کیلئے مزید وقت کی استدعا مسترد

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی پبلک سیکٹر میں قائم 56 کمپنیوں کی تشکیل اور اراکین صوبائی اسمبلی کو کمپنیوں کا سربراہ لگانے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی اور ہدایت کی کہ کمپنیوں کی تشکیل کے لئے فنڈز کی ترسیل سے متعلق تفصیلات پیش کی جائیں۔جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کی پبلک سیکٹر میں قائم کمپنیوں کی تشکیل اور ان میں ارکان پنجاب اسمبلی کی شمولیت کے خلاف درخواست کی سماعت کی ،ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے وکیل کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے قرار دیا کہ کمپنیوں کی قانونی حیثیت سے متعلق مطمئن کیا جائے، درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ مقامی حکومتوں کی موجودگی میں 56 کمپنیوں کا قیام غیر قانونی ہے اور کمپنیوں میں ارکان صوبائی اسمبلی کا تقرر بھی غیر آئینی ہے ،اس لئے56 کمپنیوں کی تشکیل اور اس میں ارکان کی شمولیت کو کالعدم قرار دیا جائے۔

استدعا مسترد

مزید : علاقائی


loading...