افغانستان، طالبان کی فراہ سے پسپائی، غزنی میں گھمسان کی جنگ

افغانستان، طالبان کی فراہ سے پسپائی، غزنی میں گھمسان کی جنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) امریکی مدد سے افغان فورسز نے طالبان کو فراہ سے پسپا کر دیا، صوبہ غزنی میں سکیورٹی فورسز اور طا لبان کے مابین شدید لڑائی جاری ،21پولیس اہلکا ر جاں بحق ہو چکے،پولیس ہیڈ کواٹرز نذر آتش کر دیاگیا،۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صو بہ فر اہ کے دارالحکومت پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں دو درجن افغان سکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد مارے گئے ،تا ہم ا فغان سکیورٹی فورسز نے امریکی فضائی حملوں کی مدد سے ملک کے مغربی صوبہ فراہ کے دارالحکومت پر طالبان کے قبضے کی کوشش کو بالآخر ناکام بنا دیا ۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے فراہ شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔صوبہ فراہ کے گورنر عبدالبصیر سالنگی کے مطابق 300 سے زائد طالبان جنگجوؤں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب دو بجے فراہ شہر پر مختلف اطراف سے حملہ کیا، جس کا مقصد شہر پر مکمل قبضہ کرنا تھا تاہم انہیں افغان سکیورٹی فورسز کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، 24 گھنٹے تک جاری رہنے والی ان جھڑپوں کے نتیجے میں افغان سکیورٹی فورسز کے 25 اہلکار مارے گئے، فراہ کی صوبائی کونسل کے رکن خیر محمد نور زئی کے مطابق لڑائی میں پینتیس سے چالیس افراد کی ہلاکت جبکہ 66 افراد زخمی ہوئے۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد رادمنیش کے مطابق فراہ شہر کو بدھ 16 مئی کو طالبان سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا اور افغان فورسز شہر سے باہر طالبان کا پیچھا کر رہی ہیں، شہر کی حفاظت کیلئے سکیورٹی چیک پوسٹوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ادھر جنوب مشرقی صوبے غزنی میں سکیورٹی فورسز ا ور طالبان کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں ۔
صوبائی کونسل کے رکن ناصر احمد فقیری کا کہنا ہے پانچ اضلاع میں لڑائی اسو قت بھی جاری ہے، جس میں اکیس پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں،یہ چھڑپیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب شروع ہوئیں جو اب تک جاری ہیں۔ ضلع جغتو میں جنگجوؤں نے پولیس ہیڈ کواٹرز کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -