جامعہ اشرفیہ اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے علماء کی مولانا سرور کے انتقال پر تعزیت
لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا عبدالرحیم چترالی، مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرورؒ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا صوفی محمد سرورؒ کی تمام زندگی درس و تدریس تحقیق و تصنیف، اصلاح نفس، تزکیہ و تربیت، اسلام کی خدمت اور دین کی اشاعت میں گزری، ان کی ایمان پرور اور قابل رشک زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے دریں اثناء انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیرفضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ حفظہ اللہ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مدرس مسجدالحرام بیت اللہ، فضیلۃ الشیخ مولانا مکی حجازی، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا عبد الصمد مکی، مولانا مفتی شاہد محمود مکی، مولانا مفتی عتیق الرحمن مکی اور مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرورؒ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صوفی محمد سرور علم و عمل کے پیکر اور اکابرین و اسلاف کی جیتی جاگتی تصویر تھے۔ انہوں نے تمام زندگی قال اللہ اور قال الرسول کی صدائیں بلند کرتے گزری اور وہ ایک ایک سنت پر عمل پیرا رہے
علماء