سپریم کورٹ کے حکم پر قبرستان تجاوزات کمیشن آج سے لاہور کا سروے شروع کرے گا

سپریم کورٹ کے حکم پر قبرستان تجاوزات کمیشن آج سے لاہور کا سروے شروع کرے گا

لاہور(نامہ نگارخصوصی) سپریم کورٹ کے حکم پر قبرستان تجاوزات کمیشن آج 17مئی سے لاہور کا سروے شروع کرے گا۔اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی کمیشن کو سکیورٹی اور معاونت فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔یہ کمشن ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل امتیاز کیفی کی سربراہی میں کام کرے گا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے سی سی پی او لاہور اور ضلعی انتظامیہ کو اس بابت ضروری اقدامات کا حکم جاری کیا ۔کمیشن 15 دنوں میں 50 کنال اور اس سے بڑے قبرستانوں کا معائنہ کرے گا ۔قبرستان کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے ٹارگٹ رپورٹ تیار کر لی ہے۔

مزید : علاقائی