ڈینٹل سرجری کے طلبا کا سپلیمنٹری امتحان نہ لینے پردرخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈینٹل سرجری کے طلبا کی سپلیمنٹری امتحان نہ لینے کے خلاف دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔جسٹس شاہد کریم نے سحر رفیع ودیگر طلبا کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار ڈینٹل سرجری سال اول کے طالب علم اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم ہیں، پہلے سال کے امتحان میں کالج انتظامیہ نے ایک مضمون میں فیل کردیا، اس طرح پرائیویٹ میڈیکل کالجز سال اول کے طلبا کو ایک مضمون میں فیل کر کے سپلیمنٹری امتحان لینے کی بجائے طلبا کو اسی کلاس میں پڑھنے پر مجبور کیا جارہا ہے اور سال اول کی دوبار فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ اگلے سال کی ایڈوانس فیس بھی وصول کرلی جاتی ہے، سال دوم کی فیس وصول کرنے کے باوجود سپلیمنٹری امتحان نہیں لیا جاتا جبکہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز سالانہ لاکھوں روپے فیسوں کی مد میں وصول کر رہے ہیں، درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت پرائیویٹ میڈیکل کالجز دوبارہ فیس وصولی سے روکنے اور سپلیمنٹری امتحان لینے کا حکم دے۔
فیصلہ محفوظ