تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر نیشنل بنک کے افسروں کی درخواستوں پر صدر نیشنل بینک کو نوٹس

تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر نیشنل بنک کے افسروں کی درخواستوں پر صدر نیشنل ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ ون میں ترقی کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر نیشنل بنک افسروں کی درخواستوں پر صدر نیشنل بینک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس شاہد وحید نے رضوان منظور ودیگر 16بینک افسروں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیشنل بینک انتظامیہ نے کافی عرصہ قبل درخواست گزاروں کو گریڈ ون ترقی دے دی تھی، طویل عرصے سے گریڈ ون افسرکے طور پر فرائض سرانجام دینے کے باوجود انہیں گریڈ ون افسر کی تنخواہیں اور مراعات آج تک نہیں دی گئیں،بینک انتظامیہ کا یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی بھی خلاف ورزی ہے۔

نیشنل بنک نوٹس

مزید : علاقائی


loading...