تعلیم،صافپانی اور زراعت پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے،سعدیہ سہیل

تعلیم،صافپانی اور زراعت پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہاہے کہ عوام کو صحت ، تعلیم، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور زراعت پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے ان شعبوں میں ذرہ برابر بھی کام نہیں کیا عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مہنگائی ‘بے روزگاری کے خاتمے کیساتھ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔ لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے 16 ,16گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب غریب عوام بھگت رہے ہیں عام آدمی کے استعمال کے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں مہنگائی نے غریب آدمی کا کچومر نکال دیا ہے، گردشی قرضہ دوبارہ وہاں پہنچ چکا ہے ن لیگی حکومت پانچ سالوں میں عوام کے مسائل کو مزید بڑھا کر جا رہی ہے۔