قومی مفادات کے خلافہر اقدام غداری ہے،پروفیسر آفتاب لودھی

قومی مفادات کے خلافہر اقدام غداری ہے،پروفیسر آفتاب لودھی

قومی مفادات کے خلافہر اقدام غداری ہے،پروفیسر آفتاب لودھی


  



لاہور (پ ر) چیئر مین پاکستان عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھارت کے حق میں دیئے گئے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفادات کے خلاف ہر قول و فعل غداری ہے اور بھارت کے حق میں بیان دینے سے وطن سے ان کی وفاداری مشکوک ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی امریکی ، بھارتی اور ہمنوا قوتوں کی طرف سے شدید دباؤ کا شکار ہے جو پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا رہے ہیں۔ میاں نواز شریف کا حالیہ بیان ان الزامات کی تائید ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے خلاف امریکی ، بھارتی اور افغان جارحیت کا راستہ کھل سکتا ہے۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ انتہائی تشویش کی بات یہ ہے کہ آئین پاکستان آرٹیکل 6 میں آئین سے بغاوت کو " ہائی ٹریزن" قرار دیا گیا ہے لیکن آئین میں پاکستان پینل کوڈ میں کہیں بھی " ٹریزن" یا غداری کا بطور قابل دست اندازی جرم تذکرہ نہیں۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کی مکمل تائید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس حساس معاملے پر فوری قانون سازی کی جائے تا کہ اعلی ترین عہدوں پر فائز رہنے والے کوئی قومی راز افشاء نہ کر سکیں اور ملک کے خلاف کسی بھی قول و فعل پر ان کی فوری گرفت و سزا ہو سکے۔

آفتاب لودھی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...