جماعت اسلامی مسلمانوں پر مظالم کے خلافآواز اٹھائے گی،ذکر اللہ مجاہد

جماعت اسلامی مسلمانوں پر مظالم کے خلافآواز اٹھائے گی،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر)امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی پشتی بان ہے ۔دنیا میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم وستم ہو گا ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔ مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر امریکی اور اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر کل 17 مئی بروز جمعرات کو قطر سے واپسی پر پریس کلب لاہور کے سامنے فلسطینی مسلمانوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے ۔ احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین سمیت بڑی تعداد میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہو ں گے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہو ں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام منصورہ میں القدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام اور احتجاج کرنے والے ہزاروں پرامن فلسطینیوں شہریوں پر وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ اس المناک واقعہ پر بڑی عالمی طاقتوں کی خاموشی مجرمانہ ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے امریکہ کی طرف سے القدس کی بے حرمتی اور اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں پر ظلم بربریت کی انتہا پر مسلم ممالک سمیت پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ و اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی ، اقتصادی اور سماجی بائیکاٹ کیا جائے۔

امیر لاہور

مزید : میٹروپولیٹن 1