سکول کے بچوں پر 200روپے سیوریج ٹیکس کا نفاد عدالت عالیہ میں چیلنج

سکول کے بچوں پر 200روپے سیوریج ٹیکس کا نفاد عدالت عالیہ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے سکولوں کے بچوں پر سیوریج ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائردرخواست پر ایم ڈی واسا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے الکرم سکول سمیت متعدد سکولوں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وں کے وکلاء نے نشاندہی کی کہ واسا نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے پرائیویٹ سکولوں کے ہر بچہ پر 200روپے سیوریج ٹیکس کا نفاد کر دیا ہے ،اس طرح کے اقدامات سے تعلیم مہنگی ہو جائے گی جبکہ یہ ٹیکس سکول کے بلوں کے ساتھ وصول کیا جائے گا، درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ سکول کے بچوں سے ٹیکس وصول کرنا آرٹیکل 4 اور 25 کی خلاف ورزی ہے ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اس ٹیکس کے نفاذ کو غیرقانونی قرار دے، عدالت نے ایم ڈی واسا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔

بچوں پر ٹیکس

مزید : علاقائی