نواز شریف ، مریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

نواز شریف ، مریم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ایک ہی نوعیت کی دو مختلف درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق اور مقامی شہری سید اقتدار حیدر نے دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں جن میں نیب کی سفارش کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے دونوں باپ بیٹی کا نام ای سی ایل میں شامل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ دانستہ طور پر نواز شریف اور ان کی بیٹی کا ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جا رہا، درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اور قومی اداروں کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں، درخواستوں میں یہ بھی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کا نام ای سی ایل میں شامل نہ کرکے وفاقی کابینہ کا اختیارات سے تجاوز ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...