آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 10،10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض انہیں رہا کرنے کاحکم دے دیا، عدالت نے انہیں اپنے پاسپورٹ نیب کے حوالے کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے ملزمان سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، عدالت نے فیصلے میں دونوں ملزمان کو پاسپورٹ نیب کے پاس جمع کروانے کا حکم دے دیا جبکہ کیس کے حتمی فیصلے تک دونوں ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی، عدالت نے آشیانہ اسکینڈل کے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دیا ہے، دونوں ملزمان پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں کرپشن کے الزامات عائد کرکے نیب نے گرفتار کیا، ملزمان کی طرف سے ایڈووکیٹ رانا عبدالشکور نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہمارا آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے ماتحت تھے اس لئے ان کے احکامات پر مجبوری کے تحت عمل کیا،عدالت ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے جس پر عدالت ان ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...