مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخوست دائر

مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخوست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی) رمضان سے قبل مبینہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخوست دائر کردی گئی جس میں ذخیرہ اندوزی کو روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔یہ درخواست شہری منیر احمد کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں ڈی سی لاہور ،کمشنر اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی ناکامی کی وجہ سے اشیا ء خورد نوش کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے۔ذخیرہ اندوزی کے باعث خردونوش کی چیزوں میں کمی اور قیمتوں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنے پڑتا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا جائے ۔

درخواست دائر

مزید : علاقائی