ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری کاشف نواز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ ایمرجنسی سروسز 1122 میں میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کیلئے اپلائی کیا اور امتحان میں کامیابی کے بعد میرٹ لسٹ پر دوسرے نمبر پر آنے کے باوجود بھرتی نہیں کیا گیا، اس حوالے سے ڈی جی رضوان نصیر کو دادرسی کے لیے درخواست دی لیکن انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، جس پر عدالت سے رجوع کیا گیا تو عدالت نے بھی درخواست دادرسی کے لیے ڈی جی کو بھجوائی اور معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی لیکن عدالتی حکم کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی جو توہین عدالت ہے۔
نوٹس جاری

مزید :

علاقائی -