پولیس میں ڈیٹا پراسیسنگ آفیسر بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس

پولیس میں ڈیٹا پراسیسنگ آفیسر بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس میں ڈیٹا پراسیسنگ آفیسر بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے علی سلطان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھر میں محکمہ پولیس میں 34 ڈیٹا انٹری آپریٹرز بھرتی کا اشتہار 2016 میں جاری کیا گیا، اور 2017 میں ٹیسٹ انٹرویو پاس کر کے میرٹ لسٹ میں دوسرے نمبر پر آیا،جب کہ اوکاڑہ ضلع کے لیے پہلے نمبر پر آنیوالے امیدوار نے ملازمت پر جوائن نہیں کیا جبکہ قانونی طور پر میرٹ لسٹ پر دوسرے نمبر پر آنیوالے امیدوار کو تعینات کیا جانا چاہیے، محکمہ نے درخواست گزار کو بھرتی کرنے کی بجائے نئے سرے سے بھرتی کرنا چاہتا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پنجاب کو درخواست گزار کو بھرتی کرنے کا حکم دے۔

مزید : علاقائی


loading...